لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ پروموشن فورس میں شامل ہر اہلکار و افسرکا بنیادی حق ہے چنانچہ دفاتر اور فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے افسروں واہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے پرفارمنس انڈیکٹرز کو مد نظر رکھا جائے کیونکہ فیلڈ میں تعینات سٹاف کو دفاتر میں فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکاروں سے تناسب میں زیادہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جونیئر رینک افسران و اہلکاروں کے پروموشن رولز اور دیگر محکمانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔