لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔ میرج ہال کی چیکنگ، ون ڈش کی خلاف ورزی پر منیجر کو گرفتار کر لیا گیااوراضافی کھانے کو ضبط کر کے فاؤنٹین ہاؤس بھجوا دیا گیا ہے جبکہ میرج ہال کو بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔ڈی سی نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔