مکرمی ، عید الاضحی کے موقع پر گلیوں اور شاہراہوں پر گندگی معمول بن چکی تھی لیکن اس بار پانچ لاکھ آبادی والے ٹائون شپ کے عوام نے علاقے میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے، عملہ صفائی نے قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں ،فضلات اور گندگی کو بروقت ٹھکانے لگایا، صفائی کے مثالی انتظامات پر جنرل مینیجر آپریشن LWMC محمد آصف اقبال، اسسٹنٹ مینیجر علی شاہد بٹ، زونل آفیسر چوہدری عاشق حسین ،OZPAK کے ڈپٹی مینیجر احمد حسن ، علاقہ کے سینٹری انسپکٹر محسن بھٹی، کوآرڈینیٹر محمد جمیل اور یوسی232 کے چئیرمین حاجی محمد اجمل ہاشمی کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی شب و روز کاوشوں کے باعث علاقہ کے عوام کو صفائی کے اعلی انتظامات میسر آئے۔ (محمد سرفراز خان،لاہور)