بیجنگ (این این آئی )وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جنگ پنگ کے درمیان ون آن ون ملاقات آج ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک چین تعلقات اور اقتصادی راہداری منصوبے سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آج پاکستان اور چینی حکام مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے ۔پاک چین ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دے گا ۔ وزیراعظم عمران خان چین میں منعقدہ عالمی نمائش میں پاکستانی سٹال کا دورہ کریں گے ۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ چین مکمل کر کے آج رات 11 بجے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے ۔