نیو جرسی( ویب ڈیسک) رٹگرز یونیورسٹی کے انجینئروں نے دیگر ماہرین کے اشتراک سے ایک ایسا چھوٹا سا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو خون میں موجود، مضر بیکٹیریا کو بہت کم وقت میں شناخت کرسکتا ہے جبکہ اس مقصد کے لیے وہ بالکل نئی اور منفرد تکنیک سے استفادہ کرتا ہے ۔یہ آلہ کس طرح کام کرتا ہے ؟ اگرچہ اس کی پوری تفصیل تو نہیں بتائی گئی ہے لیکن شائع شدہ مقالے سے اتنا ضرور پتہ چلتا ہے کہ خون میں موجود مضر جرثوموں کو فوری طور پر الگ کرکے تجزیہ کرنے کے لیے خاص طرح کے مقناطیسی خردبینی موتی (beads) استعمال کیے گئے ہیں۔