اسلام آباد (92نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان کرغیزستان میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق روسی صدرنے عمران خان کو پاکستان اور روس کے مابین تعلقات میں گرمجوشی نہ ہونے کی وجہ بتا ئی۔ انہوں نے وزیراعظم سے سابقہ حکومتوں کے رویے کا شکوہ بھی کیا۔پیوٹن نے کہا ماضی میں اس سطح پر رابطہ نہیں کیا گیا، جیسا ہونا چاہئے تھا، آخری اعلیٰ سطح کا رابطہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ہوا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے جواب میں کہا پاکستان روس سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور روس میں مسلسل اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔