سڈنی (سپورٹس ڈیسک،مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیو ن سمتھ کی دوسری سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ میزبان ٹیم نے 50 اوورز میں 389/4 کا مجموعہ تشکیل دیا۔ سمتھ نے 64 گیندوں میں 104 رنز دو چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے بنائے ۔ بھارت نے سخت مقابلہ کیا لیکن جب کوہلی کو جوز ہیزل ووڈ کی بولنگ پر موائسز ہینریکس نے شاندار کیچ کیا تو میچ بھارت کے ہاتھ سے نکل گیا۔ بھارتی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 338 رنز ہی بنا سکی۔ سمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔