دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹسمین بابراعظم تیسرے نمبر پر جب کہ بولرز میں محمد عامر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی بیٹسمین بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں بالترتیب ویرات کوہلی، روہت شرما، بابر اعظم، ڈیوپلیسی، روس ٹیلر، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، جوئے روٹ، کوئنٹن ڈی کوک، جیسن رائے شامل ہیں۔ پاکستان کے امام الحق بارہویں، فخرزمان سولہویں اور حارث سہیل اکتیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولرز کی فہرست میں محمد عامر ساتویں نمبر پر ہیں۔