ملتان(این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی کیلئے پر عزم ہیں،حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں،کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں،وہ قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، یہ قوتیں پاکستان کے اتحاد اور امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسی قوتوں سے بچنا ہوگا اور ان کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی کیلئے پر عزم ہیں،حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا،انشااﷲ پاکستان جلد گرے لسٹ بھی نکل جائے گا۔