فیصل آباد(الیکشن سیل) شہریوں نے مسلم لیگ نواز کے حمایتی کو شہریوں سے ووٹ خریدنے کے دوران قابو کرتے ہوئے پولیس کے حوالہ کر دیا ہے ، گذشتہ روز پکڑا جا نے والا ملزم شہریوں سے پاکستان مسلم لیگ نواز کو ووٹ ڈالنے کا وعدہ لیتے ہو ئے انکو فی ووٹ دس ہزار رو پے دیتے ہوئے انکے شناختی کا رڈ وصول کر رہا تھا ، گرفتار ملزم بابر کے قبضہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 102 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ99 کے ووٹرز کے 40شناختی کارڈز برآ مد ہو ئے ، مکو آ نہ سے پکڑے جا نے وا لے مسلم لیگ نواز کے حمایتی کے خلاف پولیس نے قانونی کا رروائی شروع کر دی۔