ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی سردار اویس لغاری کوووٹرز نے کھری کھری سنا دیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 191 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اویس لغاری اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں قبائلی علاقہ بواٹہ پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے پی ٹی آئی زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگادئیے ، جلال نامی نوجوان نے سرداراویس لغاری کو ووٹ مانگنے سے پہلے ہی کھری کھری سنا دیں ،نوجوان نے کہاکہ ہمارے علاقہ میں سکول ہے نہ پانی اور نہ ہی بجلی ہے ہم 50 سال سے مصیبتیں جھیل رہے ہیں ،ہمارے بچے ہم سے پانی اور سکول کے بارے میں پوچھتے ہیں ،ہم آج بھی صدیوں پرانے دور جیسی زندگی گزار رہے ہیں، آپ نے ووٹ لینے کے بعد پانچ سال ہمیں پوچھا تک نہیں ،اب پھر ووٹ مانگتے آپ کو شرم نہیں آئی ،جس پر سردار اویس لغاری کوئی بھی جواب دئیے بغیر واپس روانہ ہوگئے ، اسی طرح گزشتہ روز سردار اویس احمد خان لغاری بھی موبائل کلب کے ممبر بن گئے ۔
ووٹ مانگتے شرم نہیں آئی، اویس لغاری کو قبائلی نوجوان نے کھری کھری سنا دیں
بدھ 04 جولائی 2018ء
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی سردار اویس لغاری کوووٹرز نے کھری کھری سنا دیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 191 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اویس لغاری اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں قبائلی علاقہ بواٹہ پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے پی ٹی آئی زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگادئیے ، جلال نامی نوجوان نے سرداراویس لغاری کو ووٹ مانگنے سے پہلے ہی کھری کھری سنا دیں ،نوجوان نے کہاکہ ہمارے علاقہ میں سکول ہے نہ پانی اور نہ ہی بجلی ہے ہم 50 سال سے مصیبتیں جھیل رہے ہیں ،ہمارے بچے ہم سے پانی اور سکول کے بارے میں پوچھتے ہیں ،ہم آج بھی صدیوں پرانے دور جیسی زندگی گزار رہے ہیں، آپ نے ووٹ لینے کے بعد پانچ سال ہمیں پوچھا تک نہیں ،اب پھر ووٹ مانگتے آپ کو شرم نہیں آئی ،جس پر سردار اویس لغاری کوئی بھی جواب دئیے بغیر واپس روانہ ہوگئے ، اسی طرح گزشتہ روز سردار اویس احمد خان لغاری بھی موبائل کلب کے ممبر بن گئے ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 04 جولائی 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں