لاہور (کلچرل رپورٹر)ایف آئی اے نے ڈی جے محسن عباس کی بیوی کے نام سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کو روکنے اور ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ لکھ دیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چودھری سرفراز کے مطابق ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرایا، نظر آنے والی لڑکی فاطمہ سہیل نہیں، انہوں نے بتایا کہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کی نشان دہی کی کوشش کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں نے بھی اداکارہ ماڈل فاطمہ سہیل سے منسوب کی جانے والی ویڈیو وائرل کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔