مکرمی !ملک کی ستر فیصد آبادی دیہاتوں میں مقیم ہے ۔دیہاتوں میں روزگار کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ترمقیم قریبی شہروں کی طرف نقل مکانی کر جاتے ہیں اور۔ خاص دنوں میں ہی ان کی گاؤں میں واپسی ممکن ہوتی ہے ۔خاص کر ملازم طبقہ۔مہینے کی آخری تاریخوں میں گاؤں واپس نہیں آسکتا ،کیوں کہ ہر ملازم کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ تنخواہ وصول کر کے ہی گھر جائیں گے ۔اس لئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو آسانی کے ساتھ ووٹ کاسٹ کر نے کے لئے ماحول سازگاربنا نے کی ضرورت ہے ۔پی ٹی آئی حکومت ملک میں نیا بلدیاتی نظام لانے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ ابھی تک کامیاب نہیں ہو رہا اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نظام کے تحت عام آدمی کو براہ راست ریلیف ملے گا اس کے لئے ووٹ کا سٹ کر نے کی اہمیت اور ماحول کوبھی ضرور مد نظر رکھا جائے تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر اس حق سے محروم نہ رہ سکے ملازمین تجارتی طبقہ مزدور پیشہ افراد کو ووٹ کاسٹ کر نے کا پورا موقع ملنا چاہئے۔جس دن ووٹ کی اہمیت کا انداز اور ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوگیا، اصل تبدیلی تب ممکن ہو گی۔ (ناصر عباس ناصر ماڑی شہر میانوالی)