اسلا م آباد (92نیوزرپورٹ )پٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی۔ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی،اوگراکے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخواکے عوام کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں 45فیصد،سندھ اوربلوچستان کیلئے سوئی گیس 44فیصدمہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ،اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات وفاقی حکومت کوارسال کردیں،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کااطلاق ہوگا۔ادھر پی ٹی آئی کے رہنمافواد چودھری نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں گیس کی قیمت میں 45 فیصد تک اضافہ کرکے ایک اور ڈاکہ ماردیا گیا ہے ۔ یہ سخت فیصلے نہیں پاگل پن ہے ۔ ان فیصلوں سے ملک کی ترقی منفی ہو جائیگی ۔نوکریاں ختم اور عام آدمی غربت کی لکیر سے نیچے چلا جائیگا۔ اس ٹولے سے جان چھڑانا انتہاء اہم ہے ۔