کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں9پیسے کااضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں9پیسے کااضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.08روپے سے بڑھ کر156.17روپے اور قیمت فروخت156.18روپے سے بڑھ کر 156.27 روپے ہوگئی جب کہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید10پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.90روپے سے گھٹ کر155.80روپے اورقیمت فروخت 156.40 روپے سے گھٹ کر156.30روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت میں خرید10پیسے اورقیمت خریدمیں50پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں4.20روپے کااضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید171.70روپے سے بڑھ کر171.80روپے اورقیمت فروخت171.30روپے سے بڑھ کر 173.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید190.80روپے سے بڑھ کر195.00روپے اورقیمت فروخت192.80روپے سے بڑھ کر 197.00 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.50روپے سے گھٹ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.80روپے سے گھٹ کر 41.70 روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 42.50 روپے اورقیمت فروخت42.80روپے پرمستحکم رہی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت 23.20روپے پرمستحکم رہی۔