لاہور(کامرس رپورٹر)ورلڈ بنک شناخت مشن کا پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا دورہ۔مشن ارکان نے وزیر مال ملک محمد انور سے اربن لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کے عمل کو آگے بڑھانے ، منصوبے کے پرپوزل، سٹیٹ لینڈ کی کمپوٹرائزیشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ہیڈ آفس میں قائمقام ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے ملک سجاد اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی پوری ٹیم سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر نے پنجاب میں لینڈ ایڈمنسٹریشن سسٹم اور پی ایل آر اے کے جدید کمپوٹرازڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کے نظام پر مشن کو بریفنگ دی۔اجلاس میں فنانس کے طریقہ کار، لینڈ ایڈمنسٹریشن اور سٹیٹ لینڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اربن لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرازیشن کے سکوپ مقاصد، سرگرمیوں اور عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ مشن اراضی ریکارڈ سنٹرز سے خدمات کی فراہمی کا بھی معائنہ کرے گا۔ مشن۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے علاوہ سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی، سیکرٹری کوآپریٹو،ڈی جی کچی آبادی، ایڈمنسٹریٹر لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر سے ملاقاتیں کرے گا۔