لاہور (شوبز رپورٹر) گلوکار ہارون راشد بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ، کورونا وائرس کی وبا ایسی آئی کہ شوبز انڈسٹری سے منسلک ستاروں کی بھی شادیاں دُھوم دھام سے ہونے کے بجائے سادگی سے ہونے لگیں ۔کئی مقبول فن کاروں نے اس لاک ڈائون کے دوران خاموشی سے شادیاں کرلیں اور اپنی شادیوں کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔اب اس فہرست میں پاکستان کے مقبول گلوکار ہارون بھی شامل ہو گئے جنہوں نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی۔ 47 سالہ گلوکار ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی ،تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا تھا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، نوبیاہتا جوڑے کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔