اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے مس کنڈکٹ کے تحت ہٹائے جانے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے دا ئر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے ان کی آئینی پٹیشن کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے ۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے چیمبر میں سماعت کی ۔عدالت نے چیمبر اپیل منظور کرکے آئینی پٹیشن پر اعتراضات مسترد کردیئے اور کیس سماعت کیلئے منظور کرلیا۔