لاہور(نامہ نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی سے وکلاکی بدتمیزی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی کی جانب سے کیس میں تاریخ نہ دینے پر وکلا آگ بگولہ ہوگئے ، وکلا نے کمرہ عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج سے تلخ کلامی کی اور لاہورہائیکورٹ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر ایڈیشنل سیشن جج اور دیگر ججز نے عدالتی کام چھوڑ دیا۔