مکرمی !پاکستان میں ایک وڈیو بہت وائرل ہے جس میں د ووکیل حضرات ایک خاتون کو زدوکوب کر رہے ہیں۔میرے بہت سے وکلا دوستوں کا موقف یہ ہے کہ وڈیو کو اگر غور سے دیکھا جائے تو وکلا حضرات ایکشن کا ری ایکشن فرما رہے ہیں،اگرچہ یہ وڈیو میں دیکھنے کو نہیں مل رہا تاہم ایسا ضرور کچھ تو ہوا ہوگا کہ جس کے جواب میں خاتون اس قدر غصہ میں آئی کہ اپنے سر سے گرنے والی چادر بھی نہ سنبھال پائی۔نعیم بخاری نے بجا کہاہے کہ ہمیں وکلا گردی کی حمائت کرنے کی بجائے انکی تربیت کرنی چاہئے، اب بھی اگر کوئی اس واقعہ میں سمجھتا ہے کہ ہمارے وکیل بھائی ہی حق بجانب تھے تو ان کی خدمت میں پیارے آقا ﷺ کا یہ ایک قول ہی کافی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’’عصبیت یہ ہے کہ تمہیں معلوم ہو کہ تمہارا قبیلہ غلطی پر ہے اور تم پھر بھی اس کا ساتھ دو‘‘۔ (مراد علی شاہدؔ دوحہ قطر)