اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے پیر کو گوجرانوالہ ریجن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کیبل آپریٹرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی مواد اور چینلز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی مواد اور چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ٹی ایچ پر پابندی کے احکامات پر عمل کیا جائے ۔ کیبل آپریٹرز نے کشمیر کاز میں انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کیبل نیٹ ورکس پر کوئی بھارتی مواد نشر نہیں کریں گے ۔اس موقع پر ڈی جی (آپریشنز ) فاروق،ڈی جی ایڈمن حاجی آدم،جی ایم طاہر،جی ایم ٹو فخرالدین مغل ودیگر پیمرا افسر بھی ہمراہ تھے ۔