گوجرانوالہ،جامکے چٹھہ ، حجرہ شاہ مقیم (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگاران )سی آئی اے پولیس نے درجنوں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث و مطلوب درندہ صفت ملزم ندیم کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ملزم کا لیب ٹاپ اور تمام 40 ویڈیوز قبضہ میں لے لیں ۔تفصیلات کے مطا بق دلاور چیمہ میں امام مسجد ملزم نے 40بچوں کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ممالک بیچنے کا گھناؤنا دھندہ چلانے کا اعتراف کیا۔امام مسجد قاری ندیم نے اپنے گھر میں مدرسہ بنا رکھا تھا اور قریبی گاؤں ساروکی چیمہ کی مسجد میں امامت بھی کرا رہا تھا ،مسجد مدرسہ اور انٹرنیٹ سروس کی آڑ میں درندہ صفت قاری ندیم معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور ان کی ناقابل اعتراض ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ممالک بیچنے کا مکروہ دھندہ چلانے میں ملوث رہا ، پولیس نے متاثرہ 2 بچوں کے والد شہنشاہ چیمہ اور اختر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے جنہوں نے بتایا کہ قاری ندیم کم سن بچوں کو نشہ اور ادویات کے بعد زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے بتایا کہ قاری ندیم عرصہ دراز سے اس گھنائونے دھندے میں ملوث ہے ۔حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں 38 ڈی کے ذوالفقار علی کاپندرہ سالہ بیٹا جسکادماغی توازن ٹھیک نہیں اپنے گھرکے قریب بازار میں کھڑاتھاکہ گاؤں کاہی ایک اوباش شخص ساجدعلی اسے ورغلاکراپنے ساتھ اپنے گھرلے گیاجہاں اس نے لڑکے کواپنی ہوس کانشانہ بناڈالا جسکی چیخ وپکار پر لوگ آگئے جس پر ملزم فرار ہو گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔