راولپنڈی،گوجرہ،حافظ آباد،لا ہو ر( نمائندگان 92 نیوز،کر ائم ر پو رٹر) گھریلو جھگڑے پر 2بیٹیاں قتل کرکے خود تیزاب پی لیا،2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2افراد قتل،لاہور میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہو گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں رہائش پذیر معین سے بیوی 32 سالہ انعم معین کا جھگڑا ہو اجس پر ملزمہ انعم معین نے دو بیٹیوں 4 سالہ علِشبہ فاطمہ اور 2 سالہ بیٹی عائشہ فاطمہ کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کر دیا جبکہ خود تیزاب پی لیاجسے ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ خاوند معین احمد ولد ملک منیر کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ، بچیوں کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد والد کے سپرد کر دی گئیں، مقتولین بہنوں کاکمسن بھائی کچھ عرصہ قبل ہی بیماری سے جاں بحق ہوگیا تھا، ملزمہ کو پولیس تحویل میں لیتے ہوئے پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ حافظ آباد گائوں چھنی سلطان میں زمین کے تنازع پر بھون برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں دو افرادفہد ولد اکبر بھون اور وقاص ولد اکرم بھون جاں بحق جبکہ شاور شدید ذخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ۔ دریں اثنا لاہور سول لائن کے علاقے میں مانسہرہ کا رہائشی محمد نیاز کافی عرصہ سے مزنگ چونگی میں واقع ریسٹورنٹ پر ملازمت کرتاتھا گزشتہ روز کام کے دوران اندھی گولی اس کے سر میں آ لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں اسکی موت کی تصدیق کردی ، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی پولیس کے مطابق مقتول کو اندھی گولی لگی ہے ۔لا ہو ر تھانہ گجر پورہ چائنہ سکیم ماڈل بازار کے قریب نامعلوم جو اں سا لہ عورت کی لاش ملی ہے ۔ شبہ ہے کہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے بعد قتل کردیا گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانہ بھیج د