غزہ (این این آئی ) یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے جاری ہیں غزہ میں بمباری کی گئی ،صہیونیوں نے فلسطینیوں کے مکانوں پر قبضے بھی شروع کردیئے ہیں۔فائرنگ سے 2شہری زخمی ہو گئے ،القدس میں 30 گھروں کی مسماری کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ،ایران،جرمنی ،فرانس،مصر اور اردن نے الحاق پر اسرائیل کو انتباہ جاری کیا ہے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق یہودی طلبا سمیت درجنوں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں پھر مسجد اقصی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی،ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے 30 فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کیا ہے ۔ غزہ کی الزیتون کالونی میں بمباری کی گئی اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے نچلی پروازوں کی بھی اطلاعات ہیں۔یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیلفٹ کے مغرب میں بدیہ گائوں میں فلسطینیوں کی ملکیتی زمین پر خیمے گاڑدئیے ،شہری کو گرفتار سامان بھی ضبط کر لیا ۔قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی اسیر ندمی ابوبکر کے خاندان کے ملکیتی مکان کی مسماری کی اجازت دے دی ، العیسویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے 30 گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔