میری لینڈ(ویب ڈیسک) میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انجینئروں نے گریفین استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا تجرباتی آلہ ایجاد کرلیا ہے جو وائی فائی سگنلز جذب کرکے بجلی بنا سکتا ہے۔یہ آلہ جسے انہوں نے فی الحال ’’ٹیرا ہرٹز ریکٹی فائر‘‘ کا نام دیا ہے مربع شکل والے خردبینی گریفین ٹکڑوں پر مشتمل ہے جس کے نیچے بورون نائٹرائیڈ کی پرت بچھائی گئی ہے۔وائی فائی سگنلز اس آلے میں سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزر کر سمارٹ ڈیوائس کے انٹینا تک پہنچتے ہیں۔یہی کرنٹ چارجنگ میں کام آسکتا ہے۔