میڈرڈ(ویب ڈیسک) شہد کی مکھیوں کی مانند دکھائی دینے والی بھڑوں اور تتیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی جسامت کم ہورہی ہے۔ ماہرین نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور کرہِ ارض پر آب و ہوا میں تبدیلی ہی اس کی وجہ ہے۔ عالمی درجہ حرارت سے جانوروں کی غذاؤں میں بھی کمی ہورہی ہے۔یہ تحقیق اسپین کی یونیورسٹی آف کاسیلا لا مانچا کے ماہرِ حشریات پروفیسر کارلو پولی ڈوری نے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک طرح کی عام پائی جانے والی بھڑ کی جسامت سکڑ رہی ہے۔ اس کی وجہ انہوں نے بڑھتی ہوئی گرمی اور غذائی قلت بتائی ہے۔