لاہور (کامرس رپورٹر) ویتنام کے سفیر فام ہونگ کم نے لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے دوران کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے تجارتی وفود کے تبادلے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،دونوں ممالک کے نجی شعبہ کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران فیاض حیدر ، ملک محمد خالد گجر، یاسر خورشید،حاجی آصف سحر، حارث عتیق، شیخ سجاد افضل اور چوہدری خادم حسین ، سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رحمت اﷲ جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر سفیر نے کہا کہ کاروباری وفود کے تبادلے سے ایک دوسرے کی مارکیٹوں کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کو مل کر تجاری وفود کے انعقاد اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔ نائب صدر لاہور چیمبر میاں زاہد جاوید احمد نے پاکستان میں سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ محض دس سال میں ویتنام پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر بن گیا۔کستان کے لیے برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے ویتنام ستائیسویں اور اٹھارویں نمبر پر ہے ۔