ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اپنی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کس فلم کا سین زیادہ پسند ہے بتا دیا۔ ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں اِس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم اے دِل ہے مشکل کا ایک سین اتنا پسند ہے کہ وہ اسے بار بار دیکھتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں۔کینسر والا منظر اورگانا ’’چنا میریا ‘‘میرے دِل کو چھولیتا ہے اور میں اس گانے کو دِل سے محسوس کرتا ہوں۔