لاہور(جنرل رپورٹر)ایل سی ڈبلیویوکے ماس کمیونیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کیلیے آن لائن تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیاگیا۔ہیڈآف ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹرانجم ضیانے تعزیتی ریفرنس کی صدارت کی تعزیتی ریفرنس میں نامور صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے آن لائن شرکت کی۔ سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی، صحافی امین حفیظ،تجزیہ نگار سلمان غنی ، صحافی تنویرشہزاد ،ڈاکٹرسجاد پراچہ، ڈاکٹر عبدالسراج ،ڈاکٹرنوشینہ ،ڈاکٹرضیم یاسین، سینئر کمیونیکیشن مینجرنوید اقبال ،ڈاکٹرخورشید ملک سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹر بشری مرزاکا کہناتھا کہ اعزازکی بات ہے کہ ایل سی ڈبلیویونے تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیا،ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کے نام کاہرماہ سمپوزیم ہوناچاہیے ،تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹربشری مرزا نے ایل سی ڈبلیویو کے شعبہ ابلاغ ایل سی ڈبلیویو کے سیمینارروم کو ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کے نام پرکرنے کااعلان کیا۔