مانچسٹر( سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے پریکٹس سیشن کے دوران کہا ہے کہ ہم ویسٹ انڈیز کی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ اس سیریز میں سخت حریف ثابت ہوں گے ۔ جیسن ہولڈر اور بین سٹوکس ٹاپ بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک چیز جو سامنے ہے حریف کا بائولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے لیکن ہم نے بھی اچھی تیاری کی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بند دروازوں کے پیچھے 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگی ۔