لاہور(گوہر علی) مسودہ قانون ویلج پنچائیت اینڈ نیبر ہڈ کونسلز 2019میں ان کونسلز کو غیر معمولی اختیارات دئیے گئے ہیں ، یہ کونسلز مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لئے آزادنہ انداز میں کرداراد ا کرسکیں گی،مسودہ قانون ویلج پنچائیت اینڈ نیبر ہڈ کونسلز 2019میں ا نتخاب کا ریکارڈ چھ سال تک محفوظ رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ، کونسلز کا مہینہ میں ایک جنرل اجلاس کا انعقاد ضرور ہوگا ، دلچسپی رکھنے والے افراد کاروائی دیکھ سکیں گے ، اجلاس مقامی سطح پر ویلج پنچائیت اینڈ نیبر ہڈ کونسلز کی حدود میں ہونگے ، کونسلز کی نصف تعداد کورم قرار دے دی گئی ، وہی فیصلے قابل قبول ہوں گے جو اکثریتی رائے سے ہوں گے ،اگر کسی معاملہ پر اراکین کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوگئی تو اجلاس کی صدارت کرنے والے کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا ، کونسلز 2019 کے سیکشن 18 میں اسے لوکل گورنمنٹ کی طرف سے مزید اختیارات دے دئیے ، کونسلز کے پاس غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے ، خستہ حال تعمیرات گرانے کا بھی اختیار ہوگا، یہ کونسلز ایسے جانور جن سے انسان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوانہیں بھی تلف کرسکیں گی ، گلی محلوں کی صفائی کی بھی ذمہ دارہوں گی کسی وبا سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرنا ،فصلوں کا تحفظ بھی انہی کونسلز کی ذمہ داری ہوگا ، قانون بننے کے ایک سال کے اندر ویلج پنچائیت اینڈ نیبر ہڈ کونسلز کے انتخاب کرانا ہونگے ۔