لاہور (پ ر )ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آن لائن ڈیجیٹل میگزین کے اجراء کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی،صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، آشفہ ریاض فتیانہ کے ساتھ ساتھ سیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ارم بخاری،محکمہ کے افسران، خواتین پارلیمینٹیرینز، سرکاری افسران، این جی اوز ، میڈیا اور تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ، صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب معاشرے کے محروم طبقات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سرگرم عمل ہے ۔