لاہور(خبر نگارخصوصی) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ سے بین الاقوامی این جی او (OXFAM) کے ڈائریکٹر جنرل نے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی اور این جی او مشترکہ طور پر خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں گے ۔ اس کے علاوہ خواتین کے اداروں میں کام کرنے والے افراد کی تربیت بھی کروائی جائے گی کہ کس طرح مصیبت زدہ خواتین کی قانونی و اخلاقی مدد کرنی ہے ۔ نیز اداروں کے ملازمین کی قابلیت اور اہلیت کو بڑھانے کے لئے بھی سیشن کروائے جائیں گے ۔ چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔