لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ وینا ملک پہلی بار ایک رئیلٹی شو کی میزبانی کرتی بھی نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایک ایسا رئیلٹی شو ہے جہاں ہم اداکاری، گلوکاری، ڈانسنگ اور کامیڈی کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کریں گے ۔ اس ریئلٹی شو کے ججز اداکار حمزہ علی عباسی، کبریٰ خان اور جاوید شیخ ہوں گے ۔اس رئیلٹی شو کی نشریات کا آغاز عید کے بعد سے ہوگا۔