لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ وینا ملک سے متعلق اْن کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا ہے ، وینا اور اْن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے اسد خٹک کی جانب سے دیئے گئے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ، بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے ، امریکن نیشنل بچوں کے پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا۔اسد خٹک کا کہنا ہے کہ دبئی کورٹ سے وینا ملک کی جلد گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوجائیں گے واضح رہے کہ وینا ملک کے وکیل نے اسدخٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس ارسال کر رکھا ہے ، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد خٹک 90 روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کریں گے ۔