لاہور( این این آئی)ویڈیو سکینڈل میں ملوث احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی 7 سینئر ججز پر مشتمل ہے جوارشد ملک کیخلاف کارروائی کے حوالے سے غور کریگی ۔کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر سینئر ججز میں جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس قاسم خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں شامل ہوں گے ۔