ایمسٹرڈیم(سپورٹس ڈیسک) آرسنل کی ڈچ فارورڈ ویویانے میڈما کو فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن نے ویمن فٹبالر آف دی ایئر نامزد کیا ہے ۔ گزشتہ سیزن میں وہ ایک ووٹ سے اس اعزاز سے محروم رہ گئی تھیں، 23 سالہ ویویانے میڈما نے چیلسی کی بیتھنی انگلینڈ کو ایک ووٹ سے شکست دے کر 2020ء کی بہترین ویمن فٹبالر کا اعزاز حاصل کیا۔ میڈما گزشتہ سال 16 گولز کے ساتھ ویمنز سپر لیگ کی ٹاپ سکورر تھیں۔