میرا موڈ بالکل ٹھیک ہو تا ہے لیکن ایک دم سے مجھے ایسے ایسے منفی خیالات آنے لگتے ہیں کہ میں پریشان ہو جاتی ہوں ،مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کبھی کچھ اچھا نہیں ہوسکتا ۔اس کے بعد میرے اندر بالکل بھی ہمت نہیں رہتی اور نہ چاہتے ہوئے بھی ذہن میں الٹے سیدھے خیالا ت آتے رہتے ہیں۔(فضا)

منفی خیالات کا ایک سلسلہ ہو تا ہے ،ایسے خیالات کو chain of thoughts اسی لئے کہا جا تا ہے کیونکہ یہ سوچیں ایک دوسرے سے جڑی ہو تی ہیں،ایک منفی خیال دوسرے تک پہنچنے کیلئے ایک پُل کا کام کرتا ہے اور آپ بالکل رُ ک ہی نہیں پاتے۔یعنی آپ ایسا سوچتے ہیں کہ اگر مَیں صبح کالج سے لیٹ ہو گیا تو کیا ہو گا پھر آپ سوچتے ہیں،اگر میں لیٹ ہو ا تو ٹیسٹ میں دیر سے بیٹھوں گا،ٹیسٹ میں دیر سے بیٹھا تو میرے نمبر اچھے نہیں آئیں گے،اگر نمبر نہیںآئیں گے تو نوکری نہیں ملے گی۔اس طرح ایک کے بعد ایک برا خیال ذہن میں آتا رہتا ہے،آپ چاہ کر بھی اس سلسلے کو نہیں روک پاتے ۔ایک طرح سے یہ آپ کی ساری مثبت اینرجی کو کھا جا تے ہیں۔سب سے اہم یہ ہو تا ہے کہ اس سلسلے کو روکا کیسے جا ئے۔خیالات کے اس سلسلے کو روکنے کے لیے یوں کریںجب آپ کو محسوس ہو کہ آپ مکمل طور پر ان خیالات میں جکڑے جا چکے ہیں تو فوراََ خود سے کہیں ’’Stop‘‘۔جہاں بھی آپ بیٹھیں،جو بھی آپ کر رہے ہیں،جو بھی دماغ میں خیالات آرہے ہیں انہیں روکنے کی کوشش کریں۔اس کے بعد آپ نے فوراََ وہ جگہ بدل لینی ہے۔یعنی جو بھی کر رہے ہیں وہ چھوڑ کر اٹھ کھڑے ہوں۔کسی اورکام میں خود کو مشغول کر لیں۔ایسا نہیں کرنا کہ stopکہہ کر ادھر ہی بیٹھیں رہیں۔کیونکہ ایسا کرنے سے آپ چند ثانیوں بعد پھر سے اسی چیز کے بارے سوچنے لگیں گے۔تنہا بیٹھنے کی بجائے کسی ایسی جگہ پر چلے جائیں جہاں اور لوگ بھی بیٹھیں ہوں۔آپ کو خود ہی اس تکنیک پر عمل کرنا ہو گا۔ایک اور تکنیک بھی استعمال کی جا تی ہے جسے ’’ٹریفک سگنل تکنیک‘‘ کہتے ہیں۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ جب ایسے خیالات آئیں تو خود کو پہلے ییلو سگنل دینا ہے کہ ابھی سوچنا بند کر و۔لیکن اس کی بجائے سٹاپ تکنیک زیادہ سود مند ثابت ہوتی ہے۔

٭…٭…٭