لاہور (سپیشل رپورٹر ،کر ائم ر پو ر ٹر )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ تمام پولیس افسران واہلکار ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے دیانت داری و ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کریں۔ پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پراپیلوں کی شنوائی اورفیصلے کئے جار ہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اشفاق خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کی 9 اپیلوں پر فیصلے دیئے ۔ منظور کی جانے والی اپیلوں میں سروس ضبطگی اورانکریمنٹ روکنے کیاپیلیں شامل ہیں ۔ مستردشدہ اپیلوں میں سنگین الزامات کے تحت ملازمت سے برطرفی اور مقررہ مدت گذرنے کے بعدکی جانے والی اپیلیں شامل تھیں۔مزید برآں انہوں نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او غالب مارکیٹ آصف عطا اور محرر غالب مارکیٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ آصف عطا اور محرر شہزاد احمد کو تھانہ کی نفری اور دیگر بنیادی معلومات سے لاعلمی کے اظہار پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ۔