پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محلہ شاداب کالونی کی رہائشی خاتون پرائیویٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور بے حسی کی بھینٹ چڑھ گئی۔سول ہسپتال ساہیوال میں چند روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد نازیہ بی بی زندگی کی بازی ہار گئی ۔ورثا نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ پرائیویٹ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹرنے دوران ڈلیوری آپریشن کرتے ہوئے نازیہ بی بی کی بڑی آنت کاٹ دی تھی، سول ہسپتال ساہیوال میں جاں بحق ہونے والی نازیہ بی بی کی لاش کو پاکپتن لایا گیا ،نازیہ کے ورثا نے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کو انصاف کی فراہمی کیلئے پہلے ہی درخواست دے رکھی ہے ۔ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،آ ئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر،آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ اور ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر سے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔