لاہور ( نمائندہ خصوصی سے ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور ڈیفڈ کے باہمی اشتراک و تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ہوئی ۔ تقریب کا مقصد صوبہ بھر کی خواتین کی آمدنی میں اضافہ اور خود انحصاری پروگرام متعارف کروانا ہے ۔ تقریب میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حامد یعقوب شیخ، ہیڈ آف اکنامک گروتھ ڈیفڈ انقابٹ ، ممبر پی اینڈ ڈی خالد سلطان، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی شہنشاہ فیصل، سینر نمائندگان ڈیفڈ سمیت پی اینڈ ڈی کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔