لاہور (جنرل رپورٹر)بانی و سرپرست منہاج یونیورسٹی لاہور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادریکی 69ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 طلباء و طالبات کو لاکھوں روپے سے سکالر شپ ایوارڈ دئیے گئے اور یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور کلیریکل سٹاف میں سے 3 خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ دئیے گئے ۔فاؤنڈز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ پختہ یقین اورمصمم ارادہ انسان کو منزل تک پہنچاتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمیشہ کہتے ہیں زندگی میں کامیابی یا ناکامی کی کوئی اہمیت نہیں ہونی چاہیے ، اصل اہمیت مسلسل جدوجہد کی ہے ۔تقریب میں خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، اجمل جامی، اظہر زیدی، نوراللہ صدیقی،راجہ زاہد محمود،سید امجد علی شاہ،جی ایم ملک و دیگر رہنماؤں بڑی تعداد میں شرکت کی۔