خرطوم (این این آئی)سوڈان کے نئے وزیراعظم عبداﷲ حمدوک نے کہا ہے کہ نئی حکومت خرطوم پر عا ئد کی جانے والی عالمی پابندیاں اٹھانے کیلئے امر یکہ کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سوڈانی وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران درآمدات اور اور کرنسی کے استحکام کیئے 8 ارب ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سوڈانی پائونڈ کی قیمت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کرنسی ریٹ کے تبادلے میں لچک کا طریقہ کار اپنائیں گے ۔