لاہور(اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی ہدایت پر صاف پانی ضائع کرنے والے صارفین کا جرمانہ ایک ہزار سے بڑھا کر دو ہزار روپے کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ یاد رہے واسا لاہور کا فیلڈ سٹاف اور ڈولفِن فورس پانی ضائع کرنے والے صارفین کی نشاندہی کرتی ہیں۔ جن کی تصویر متعلقہ ایس ڈی او کو بھیجی جاتی ہے ۔ جس کی بنیاد پے چالان کیا جاتا ہے ۔