لاہور(اپنے رپورٹر سے )ٹیپا نے رواں مالی سال کے بجٹ پر نظر ثانی کا کیس ایل ڈی اے گورننگ باڈی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیپا حکام کی جانب سے چڑیا گھر کو پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بجٹ میں شامل کرکے ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کو بھیجنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبہ پر تقریباً دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔