مکرمی! مغربی ممالک کبھی مذہب کے نام پر توکبھی دہشت گردی کی تہمت لگا کرہمیں دنیا میں بدنام کرنے میں لگے رہتے ہیں اور بات کریں ایشیا کی تو افغانستان امریکہ کے ڈر سے پاکستان کا ساتھ نہیں دیتا ادھر بھارت تو پاکستان کے قیام سے ہی ہمیں آنکھیں دیکھاتا آیا ہے اور اس ملک کے ڈر سے سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان کی مخالفت میں آجاتے ہیں ۔مودی کی حکومت نے ویسے بھی پاکستان کے خلاف پروپگینڈے کرکے افغانستان،ایران،عراق اور سعودی عرب کو کسی حد تک پاکستان کامخالف کر دیا ہے۔ جب پاکستان پہلا اسلامی ایٹمی طاقت ملک بنا تو سب اسلامی ممالک نے سکھ کا سانس لیا ان سب کو یہی امید تھی کہ اب کسی کی میں اتنی طاقت نہیں کہ کسی اسلامی ممالک کی طرف میلی نظر سے دیکھے۔ پاکستان کو وجود میں آئے صرف 18سال اور 22دن ہوئے تھے کہ بھارت نے پاک فوج کو للکارا اور آج تاریخ گواہ ہے کہ پاک فوج نے للکار کا جواب شیر کی دھاڑ میں دیا پھر وہ ہوا جو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی مگرپاک فوج نے ہمیشہ جرأتمندی اورثابت قدمی کی وجہ سے بے ضمیرلوگوں کوہمیشہ منہ کی کھاناپڑی۔ اب عیدالفطرسے 2دن پہلے جہاز گراجس میں 90سے زائدلو گ شہید ہوئے وہاں سب سے پہلے پاک فوج مددکیلئے پہنچی، کورونانے پوری دنیاکولپیٹ میں لے رکھاہے اورپاک فوج میں لاک ڈائون کے دوران پاک فوج نے اپنے ملک کے شہریوں کومحفوظ کرنے کیلئے اپنااہم کرداراداکیا۔سیلاب آئے،زلزلہ آئے ،طوفان یاکوئی بھی آفت ہماری فوج ہماری حفاضت کیلئے 24گھنٹے تیاررہتی ہے توایسی فوج کوآنکھیں دکھانے والوں کی آنکھیں نکالنے کودل کرتاہے۔اللہ پاک ایسے آستین کے سانپوں سے میری فوج اورملک پاکستان کی حفاظت فرمائے۔(علی جان16-J2جوہرٹائون لاہور)