رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما ء ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ پاک فوج کی مقبوضہ وادی میں مظالم پر مکمل نظر ہے اوروہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے کرفیو توڑ کر مظاہرے جاری ہیں ۔پاکستانی پرچم اٹھا کر مارچ کیا جارہا ہے اور فضا نعرہ تکبیر اور مودی مخالف نعروں سے گونج رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر اپنا فوری کردار ادا کرے اور دہشت گردی بند کروائے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نہتے کشمیریوں کو بغاوت پر مجبور کر رہی ہے ،مودی نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل بنا دیا ہے ،بھارت کو عبرتناک سبق سکھانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے لیے ہر سطح تک جانے کے لیے تیار ہیں،مگر پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،اگر جنگ مسلط ہوئی تو مسلم لیگ ن فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔