پشاور(نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیوں میں حکومتی پابندی کے باوجود انصار الاسلام کے رضاکار وں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پشاور میں موٹرسائیکل ریلیوں کے آگے بھی رضار کار موجود پائے گئے ،دلہ زاک روڈ سمیت کئی علاقوں میں رضاکار موجود رہے ،رضاکار ڈنڈوں سے لیس تھے ۔ جے یو آئی ذرائع کے مطابق انصار الاسلام کے رضا کاروں کی تیاریاں مکمل ہیں اور ہر ضلع میں آزادی مارچ قافلوں کی حفاظت رضا کار ہی کریں گے ،انصارالاسلام کے ہر ضلع کے امیر کو یہ ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور انہیں کنٹینر ہٹانے کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہے ، حکومت کی جانب سے انصار الاسلام پر پابندی لگائی گئی ہے جس کے باوجود گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں میں رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں مخصوص یونیفارم پہن رکھا تھا۔ ادھر بنوں میں باقاعدہ طور پر انصار الاسلام کی پریڈ ہوئی اور رضاکاروں نے سڑکوں پر مارچ کیا ،پابندی کے باوجود ڈنڈے اٹھائے رکھے ،موٹرسائیکل ریلیوں کے سامنے بھی رضاکار پشاور میں نظر آئے ۔