اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی کشمیر کمیٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے مسئلہ کشمیر پر الگ الگ اجلاس کل ہونگے ۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے اور آئندہ کے اقدامات کے بارے میں مشاورت کرینگے ۔ اسی روز وزارت خارجہ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس بھی ہو گا۔ یہ اجلاس بھی مسئلہ کشمیرپرمشاورت کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے ۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کرنے اور مختلف فورمز پر اس معاملے کو اٹھانے کے سلسلے میں مشاورت ہو گی۔