اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں جاری ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کی تقریرکے دوران بھارتی وفد نے مداخلت کی کوشش کی تاہم بیرسٹر سیف نے بھارتی وفد کی طرف سے تقریر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی اورکہاکہ پالیمنٹیررین بنیں، مودی نہ بنیں اورجواب کیلئے اپنی باری کا انتظار کریں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں۔پاکستان نے بھارت کا جہاز گرایا اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہاکہ انہیں افسوس ہے کہ بھارتی وفد ایک دہشتگرد کا دفاع کررہا ہے ،مودی انسانیت کا قاتل ہے اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے ۔عالمی براداری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جاری مظالم کانوٹس لے ۔